ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی کی شامی قصبے جرابلس پر شدید بمباری

ترکی کی شامی قصبے جرابلس پر شدید بمباری

Wed, 24 Aug 2016 16:43:00    S.O. News Service

انقرہ،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شام کے قصبے جرابلس میں اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ترکی نے آپریشن کا آغاز جرابلس پر شدید بمباری سے کیا جس میں آرٹلری اور ترک فضائیہ کا استعمال کیا گیا۔ترک فوج کے مطابق آرٹلری اور راکٹ لانچرز سے 224راکٹ داغے گئے جبکہ ترک فضائیہ نے بمباری بھی کی۔ترکی نے شامی کرد فورسز کو بھی نشانہ بنایا تاکہ دولت اسلامیہ کے علاقے سے نکل جانے کے بعد کرد فورسز اس علاقے میں نہ آ جائیں۔ترکی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ترکی کی سپیشل فورسز کی معاونت امریکی اتحادی فضائی حملوں کی صورت میں کر رہے ہیں۔ترکی کی جانب سے شام میں واقع قصبے جرابلس پر آپریشن کا آغاز جرابلس سے ترکی کے سرحدی قصبے کارکامش پر مارٹر گولے داغے جانے کے بعد کیا گی۔اس کے علاوہ جرابلس پر ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغی پیش قدمی کر رہے ہیں۔اس سے قبل ترکی میں حکام نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے جانے کے بعد شامی سرحد سے متصل شہر کارکامش کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔کارکامش پر خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والے شدت پسند تنظیم نے شام کی حدود سے گولے فائر کیے تھے۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کا صفایا کر دیا جائے گا۔اس کے بعد حکام نے لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے عام شہریوں کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا اور انھیں شہر سے نکالنے کے لیے بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔علاقے میں شامی باغیوں کی ملیشیا جمع ہے اور اس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ جلد ہی شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گی۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کا صفایا کر دیا جائے گا۔


Share: